ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ، دو لیگی رہنما انتخابات میں مدمقابل آ گئے

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے،دونوں لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے کے حلقے میں کاغذات جمع کروا دیئے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 76 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ دانیال عزیز کے حمایتی اویس قاسم نے بھی اسی حلقے سے کاغذات داخل کروائے ہیں،پی پی 56 میں احسن اقبال کے کزن کے خلاف دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ نے کاغذات داخل کروائے ،دونوں مرکزی قائدین اپنے اپنے حمایتیوں کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے پی پی نورکوٹ شکرگڑھ 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، دانیال عزیز نے این اے 75 شکرگڑھ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھ ہیں ،دانیال عزیز نے اہلیہ مہناز اکبر عزیز کے بھی پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ کاغذات جمع کروائے ہیں ،پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا منان نے بھی کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروائے تھے جو احسن اقبال کے کزن ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top