نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان کی نمایاں کامیابی

نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ولڈرز پارلیمانی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے  مطابق گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے پارلیمنٹ کی 150 میں سے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے،  اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے اسے مخلوط حکومت بنانا ہوگی۔

خبر کے مطابق گیرٹ ولڈرز کیلئے مخلوط حکومت بنانے کا ٹاسک تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ  مرکزی دھارے کی جماعتیں اس سے اور اس کی پارٹی، ’پارٹی فار فریڈم‘ کے ساتھ اتحاد کرنے سے گریزاں ہیں۔

نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، اسلام مخالف مؤقف کیلئے مشہور پاپولسٹ سیاست دان گیرٹ ولڈرز اگر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوا تو  وہ نیدرلینڈز میں دائیں بازو کا پہلا وزیر اعظم ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیرٹ ولڈرز حکومت بنانے میں کامیاب ہوا تو اس کی جیت یورپی سیاست میں ہلچل مچا سکتی ہے کیونکہ وہ نیدرلینڈز  پر ریفرنڈم کا مطالبہ کر چکا ہے جبکہ  نیدرلینڈز میں “ڈی اسلامائزیشن“ کے نظریے کی وکالت بھی کرتا ہے۔

گیرٹ ولڈر زکے اسلام مخالف خیالات کے نتیجے میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور وہ گزشتہ چند سالوں سے پولیس کی حفاظت میں رہ رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top