نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی امریکی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی امریکی تجویز کو مسترد کر دیا۔

غزہ میں حماس کے ہاتھوں شکست کھانے والے اسرائیلی وزیراعظم نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے تنازع کے خاتمے پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مخالف ہے۔

نیتن یاہو نے ایک نیوز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسرائیل جیت نہیں جاتا، حماس کو شکست نہیں ہوتی اور یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہوتی، جس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کو پورے مغربی کنارے (ایک ایسا علاقہ جو مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام میں شامل کیا جا سکتا ہے) پر مکمل حفاظتی کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ضروری شرائط ہیں جو فلسطینی ریاست کے قیام کے کسی بھی منصوبے سے متصادم ہیں اور میں نے اپنے امریکی دوستوں پر واضح کر دیا ہے کہ میں اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کروں گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی اور صہیونی حملوں میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top