نگران حکومت کا کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس، درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے

نگران وفاقی حکومت نے ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کردی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے قلت کے پیش نظر درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے ہیں،  20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پرپہنچناشروع ہوں گے۔

گوہراعجاز کا کہنا تھاکہ مقررہ نرخ پر گندم کی فصل کیلئے کھاد دستیاب ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top