نواز شریف این اے 15 میں شکست کو فراخدلی سے قبول کریں، مفتی کفایت اللہ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ نواز شریف بہادری کا مظاہرہ کریں اور این اے 15 مانسہرہ میں شکست تسلیم کریں۔

مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں، وہ خود امیدوار ہیں اور ان کے نمائندے تمام علاقوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور نواز شریف این اے 15 میں ہارے ہیں اور نواز شریف کو ہار تسلیم کر لینی چاہیے۔

مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے عدالت سے رجوع کرنے کی بنیادیں بہت کمزور ہیں۔ نواز شریف شہزادہ گستاخ کو جیت پر مبارکباد دیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top