نواب شاہ میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ دولت پور، نواب شاہ بائی پاس کے قریب ہوا، جہاں ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو پرائیویٹ گاڑی سمجھ کر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔