ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں آج چاند نظر نہ آنے کے امکان کی نشاندہی کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں آج شوال کا چاند بمشکل ہی نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند دیکھنے کی مجلس ہوگی، اس لیے سعودی عرب نے شہریوں سے آج 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور چاند نظر آنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ عید کا چاند انسانی آنکھ یا دوربین سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جائے۔
سعودی عرب کے شوال سیٹلائٹ سے متعلق باضابطہ اعلان سپریم کورٹ کرے گی۔