
میانوالی کے علاقے کبل خیل میں پولیس گیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق رات کی تاریکی میں 12 سے 13 دہشت گردوں نے پولیس گیٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔