موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی طویل مدتی نگران سیٹ اپ بن گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں موجودہ نگران حکومت ملکی تاریخ کی سب سے طویل مدتی نگران حکومت بن گئی  ۔  انوارالحق کاکڑ کے بطور نگران وزیراعظم 131 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس سے قبل میاں سومرو کی نگران حکومت 130 دن کی تھی۔ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم 14 اگست 2023 کو حلف اٹھایا

ملک معراج خالد 5 نومبر 1996 سے 16 فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے تھے، انہوں نے 104 روز بطور نگران وزیراعظم اپنے فرائض انجام دیے، ان سے پہلے معین قریشی 18 جولائی 1993 سے 18 اکتوبر 1993 تک نگران وزیراعظم تھے، وہ 92 دن اس منصب پر فائز رہے۔ ان سے پہلے بلخ شیرمزاری 18 اپریل 1993 سے 26 مئی 1993 تک نگران وزیراعظم تھے اور انہوں نے 38 روز بطور نگران وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دی، غلام مصطفی 6 اگست 1990 سے 5 نومبر 1990 تک نگران وزیراعظم تھے اور وہ 91 دن اس منصب پر فائز رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top