موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکا دہی پرمبنی لنکس سے متعلق خبردارکیا ہے۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے Fishing Links بھیجے جارہے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکا دینے کے لیے بنائے گئے ہیں اور عوام ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریزکریں۔