مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، میجر اور کیپٹن سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں قابض بھارتی فوج پر ہونے والے ایک حملے میں 2 افسروں سمیت چار  بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 2 افسران سمیت 4 بھارتی فوجی ضلع راجوڑی میں ہونے والے حملے میں مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے  والوں میں بھارتی فوج کا ایک میجر  اور  ایک کیپٹن شامل ہے۔

ضلع راجوڑی کے حملے میں بھارتی ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار  زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملےکے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اس دوران قابض بھارتی فوج  نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو  شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top