مشرقی غزہ کے علاقے شاجایا میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے شاجایا میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی نعیم سمیت 6 جنگجو مارے گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دوحہ اور قاہرہ میں مذاکراتی ٹیمیں بھیجنے کی منظوری دی۔ مذاکراتی وفود میں اسرائیلی خفیہ سروس موساد اور شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے سینئر اہلکار شامل ہوں گے۔
غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔