مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کیلئے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی منظوری دے دی اور  نواز شریف کی منظوری پر چیئرمین سینٹرل الیکشن سیل اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور  مریم نواز سمیت ملک بھر سے ارکان شامل کیے گئے ہیں۔

 لیگ کا مرکزی پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا۔(ن)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top