پشاور (آئی این پی ) پشاور میں مردہ بھینسوں کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشا ف ہوا ہے جس پر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے دو مردہ بھینسیں برآمد کرلیں اورپانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق تین بیوپاریوں اور دو قصائیوں کو 30دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ مردہ جانوروں کا گوشت رنگ روڈ پر ہوٹل کو سپلائی کیا جارہا تھا۔