محکمہ موسمیات کی جمعہ اور ہفتہ کو ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کے روز ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے سموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا، آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، درجہ حرات میں کمی سے سموگ پارٹیکلز کم ہو سکتے ہیں

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top