اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے مالیاتی بیان میں رواں مالی سال 2023-24 کے جولائی تا مارچ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
وزارت خزانہ کی مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا مارچ بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا جو 9 ماہ کے لیے 3 ہزار 902 ارب روپے رہا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 2024 کے لیے کل ریونیو 9.780 ارب روپے، کل اخراجات 13.682 ارب روپے اور ٹیکس ریونیو جولائی تا مارچ 7.262 ارب روپے رہا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 6.711 ارب روپے اور صوبوں نے 550 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ 9 ماہ کے دوران نان ٹیکس ریونیو 2.517 بلین روپے رہا اور 12.333 ارب روپے کرنٹ اخراجات پر خرچ ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 ماہ کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی پر 5.517 ارب روپے اور دفاع پر 1.222 ارب روپے خرچ ہوئے۔