خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں بارش نے ایک خوش حال خاندان کو اجاڑ کر رکھ دیا۔
مالاکنڈ کے ضلع شریف آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق لاشوں اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء مالاکنڈ اور گردونواح میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔