لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم کو دو روز بعد عارضی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔

شدید بارش اور برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کو باشا اور تل منار پوائنٹس پر بند کر دیا گیا۔

امدادی حکام کے مطابق شاہراہ قراقرم شام 6 بجے تک مکمل طور پر دوبارہ کھل جائے گی۔

خیال رہے کہ قراقرم ایکسپریس وے کو گزشتہ روز بالائی پہاڑی علاقے میں باشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوبارہ بند کردیا گیا تھا جس سے متعدد کاروں میں مسافروں کی بڑی تعداد پھنس گئی تھی۔

اس سے قبل شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی جس سے 95 کے قریب گاڑیاں 1,055 مسافر ہائی وے پر پھنسے ہوئے تھے۔

شدید بارش اور برف باری کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے قراقرم ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کے دوران تمام پھنسی گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top