
لکی مروت میں منجولا چوک کے قریب پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا اور اسے نورنگ ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جائے وقوعہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ ڈی ایس پی اقبال مہمند مارچ 2023 کے اوائل میں لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں مسلح افراد سمیت شہید ہوگئے تھے۔