لندن اور نیویارک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین غزہ کی پٹی پر جاری بمباری کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نیویارک میں سیکڑوں فلسطینیوں اور غزہ جنگ بندی کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں بہت سے لوگوں نے حصہ لیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایک مظاہرہ لندن میں بھی ہوا جس میں مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ جنگ بندی تک اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے۔
اس کے علاوہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ میں شامل اتحادی رکن نے بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔
اتحادی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز نے کہا کہ نیتن یاہو کو 8 جون تک غزہ جنگ کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے چاہئیں اور اگر انہیں جواب نہیں ملا تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے۔
نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر نیتن یاہو ملک کو کھائیوں میں گھسیٹتے رہے تو وہ حکومت چھوڑ کر عوام کا رخ کریں گے۔