لاہور: شہدا میں پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق پٹھا منڈی کے قریب ایک پل پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو رکنے کا اشارہ ملنے پر انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو محسن خان اور عمر عظمت کی مدعیت میں ڈکیتی اور چوری کے درجنوں مقدمات درج ہیں جب کہ گرفتار ڈاکوؤں کے چار ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے ایک موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top