لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 470امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابات 2024کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے آج سےسکروٹنی کا عمل جاری ہے،لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 470امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 129سے حماد اظہر، مہر اشتیاق سمیت 28افراد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ این اے 130سے نواز شریف، یاسمین راشد ، اقبال خان سمیت 28افراد کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،این اے 117سے پیپلزپارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض کےکاغذات نامزدگی جمع ہوئے، جبکہ آئی پی پی کے علیم خان سمیت 38امیدواروں نے بھی اسی حلقے سے کاغذات جمع کرائے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top