لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، حادثات میں 17 افراد زخمی

لاہور اور فیصل آباد سمیت صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں رات گئے موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں ہونے والے الگ الگ واقعات میں سترہ افراد زخمی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 17 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور جنوبی وزیرستان میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ بارش اور تیز ہوائیں اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top