لاہور سمیت مختلف شہروں میں بوندا باندی سے سردی میں اضافہ

اسلام آ باد /لاہور/پشاور(آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے مال روڈ، لکشمی چوک، بند روڈ، کرشن نگر، مزنگ، جوہر ٹان، رائے ونڈ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور رنگ روڈ کے اطراف بھی اکثر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

ادھر اسلام آباد و گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top