قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ڈبلن پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ڈبلن پہنچ گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم آج ڈبلن میں آرام کرے گی اور پاکستان کا پہلا تربیتی سیشن 9 مئی کو شیڈول ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ پہنچے گی اور انگلینڈ کے خلاف لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان میچز 22 سے 30 مئی تک ہوں گے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top