قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ولیمہ، کھلاڑیوں سمیت اہم سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت

پاکستان کی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ولیمے کی تقریب ان کے آبائی گاؤں پھول نگر میں دھوم دھام سے انجام پائی جہاں موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سمیت مقامی  سیاسی، سماجی شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ کئی اہم لوگوں نے شرکت کی۔

قومی آل راؤنڈر کے ولیمے کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان سمیت متعدد مقامی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ قومی کرکت ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، کامران اکمل، اظہر علی، عبد الرحمان، سمیت فہیم اشرف کے دوستوں اور رشتے دار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

نیوی بلیو رنگ کا سوٹ زیب تن کیے فہیم اشرف تقریب کے دوران آئے ہوئے مہمانوں سے مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top