فیصل آباد: 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا زیرحراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ڈیڑھ ماہ قبل  سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں زیر حراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو جائے وقوعہ کی نشان دہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے راستے میں فائرنگ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی تاہم ان کی فائرنگ سے ملزم منیر مارا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق منیر نامی ملزم کو ڈیڑھ ماہ قبل ڈجکوٹ کے علاقے میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے مقدمہ میں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کرکے اسے چھڑانے کی کوشش کرنے والے اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top