فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد آج سے سکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا،فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 102 میں48 جبکہ این اے 100 میں 32 امیدوار مقابلے میں آ گئے۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مذکورہ حلقے میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی ،سابق وزیر مملکت فرخ حبیب ،سرمد فضل راہی ،چنگیز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، دیگر امیدواروں میں شہزاد کریم چودھری،عادل رفیع چیمہ ،یعقوب راسم ، عمر فاروق،شفاعت علی ،خرم شہزاد،جاوید نیاز منج،عامر شیر علی شامل ہیں، ان کے علاوہ جہانزیب امتیاز گل، وارث عزیز،حسن آکاش ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،ملک اصغر علی قیصر کے بھی کاغذات جمع ہوئے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں 32 امیدوار مد مقابل آئے،سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ،رانا احمد شہریار،نبیلہ ثناشامل ہیں،ان کے علاوہ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ،سمیرا نثار ،ا حمد نواز،سعد اقبال،عظیم رندھاوا ،سدرہ سعید بندیشہ شامل ہیں۔