فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کی جانب سے مقدمے کو بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو پوری کہانی سنانے کی اجازت دے دی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سٹارمی ڈینیئلز کو جنسی تعلقات کے بارے میں خاموش رہنے کے لیے 130,000 ڈالر ادا کیے تھے۔
ٹرمپ نے سٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔