ان لوگوں کی ایک بڑی فہرست ہے جن کے شناختی کارڈ نادرا نے ان کی شناخت کے حوالے سے شکوک و شبہات کے باعث بلاک کر دیے ہیں، وزارت داخلہ حکام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2023ء) غیر ملکیوں کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز سے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان لوگوں کی ایک بڑی فہرست ہے جن کے شناختی کارڈ نادرا نے ان کی شناخت کے حوالے سے شکوک و شبہات کے باعث بلاک کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے جعلی طریقے سے حاصل کیے گئے شناختی کارڈز سے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا انکشاف سیکرٹری داخلہ کی صدارت میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی طرف سے حاصل کی گئی جائیدادوں سمیت کاروبار کی شناخت اور اس کی ضبطگی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس میں ہوا
اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی طرف سے حاصل کیے گئے کاروبار اور جائیدادوں کی شناخت کرنے پر زور دیا۔
سیکرٹری داخلہ نے نشاندہی کی کہ غیر قانونی جائیدادوں اور کاروباروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ایک وہ جائیدادیں جو جعلی اورغیر قانونی طور پر حاصل کردہ شناختی کارڈ کی بنیادپر حاصل کی گئی ہیں آور دوسری بے نامی جائیدادیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا تما جعلی اورغیر قانونی طور پر حاصل کردہ شناختی کارڈزکی ضلع وار فہرستیں متعلقہ ڈی ایل سیز کے ذریعے غور کے لیے شیئر کرے گا اور ڈی ایل سیز ایک ماہ کے اندر اندر فہرستوں کی چھان بین اور حتمی شکل دیں گے۔ تاکہ نادرا ان کارڈز کو غلط قرار دینے میں آگے بڑھ سکے اس سلسلے میں وزارت داخلہ متعلقہ چیف سکریٹریوں کو لکھے گا کہ مذکورہ کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔
