غزہ: نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہداء کی لاشیں مل گئیں، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 180 ہوگئی۔

غزہ کی پٹی کے خان یونس میں واقع نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہداء کی میتوں کو منتقل کیا گیا جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 180 ہوگئی۔

گزشتہ روز غزہ شہر کے خان یونس میں واقع نصر میڈیکل کیمپ میں فلسطینی سول ڈیفنس فورسز کی جانب سے ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی تھی جس میں ابتدائی طور پر 50 شہداء کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور مزید باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ اجتماعی قبر 7 اپریل کو خان ​​یونس شہر سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بعد دریافت ہوئی تھی اور اسرائیلی فورسز کی مسلسل شیلنگ اور حملوں کے نتیجے میں شہر کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا۔

نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع ہے جس کے بعد شہداء کی کل تعداد 180 ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسی ہفتے چند روز قبل غزہ کی پٹی میں الشفا اسپتال کے سامنے دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔ دونوں اجتماعی قبروں سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 30 کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

فلسطینی حکام نے شمالی غزہ میں بیت لاحیہ میں ایک اجتماعی قبر بھی دریافت کی ہے جہاں 20 لاشیں دفن ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top