غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکا کے پاس ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری فلاحی تننظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکا کے پاس ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل عام اور عالمی قانون کی خلاف ورزیاں صرف امریکا ہی روک سکتا ہے۔

این جی او نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اسرائیل کو غزہ کی امداد نہیں روکنی چاہیے

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں، غزہ کے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی بھی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 52 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top