محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے موسم میں بہتری آئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں 10 اپریل تک گرمی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد، مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب سمندری ہواؤں کے باعث نمی زیادہ ہونے کے باعث صبح کے وقت دھند بھی نظر آئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ 5 کلومیٹر تھی اور طلوع آفتاب کے وقت بند ہو گئی۔