اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے ہیں ، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 32 سے الیکشن لڑیں گے ۔