عامر جمال نے آسٹریلیا کیخلاف منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔

عامر جمال سے پہلے وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اننگز اور 123 رنز کی اننگز کھیل کر ایک اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 20 رنز کی اہم برتری حاصل ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top