صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل فلسطینوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنارہا ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری اسرائیل کےخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی اور فلسطین کے عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی برادری کی توجہ کشمیر اور فسلطین میں ہونے والے مظالم کی جانب مبذول کروائی ہے۔