
کراچی: بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2025 ڈالر ہوگئی۔
دریں اثناء 24 قیراط سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے سے 212,400 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1,115 روپے اضافے سے 182,099 روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2580 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر برقرار رہی۔