برازیلیا (ویب سروس) برازیل کے جنوبی سیاحتی شہر گریماڈو کے وسطی حصے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں دس افراد سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بدقسمتی سے طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
ایکسپریس کی خبر کے مطابق، ریو ڈی گرانڈے ڈو سل ریاست کے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ 15 افراد کو شہر کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، جن میں سے زیادہ تر طیارے کے حادثے کی وجہ سے لگنے والی آگ کے دھویں سے متاثر ہوئے، ایئر کرافٹ بلڈنگ کے حکام نے بتایا، ایکسپریس نے رپورٹ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں فرنیچر کی دکان منہدم ہو گئی اور ملبہ آس پاس کے علاقوں میں بکھر گیا۔