حکومت کی جانب سے 1.5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے کے بعد شوگر مل مالکان نے ایک بار پھر یہ وجہ اٹھائی ہے اور حکومت سے مزید 1.2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے زائد ذخیرے سے درپیش مالی مسائل بے قابو ہوتے جارہے ہیں اور چینی کی پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعت کو نقصان کا سامنا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ فصلوں کے سیزن میں ذخیرے کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہے، چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں اور پالیسی حل نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو پہلے ہی 300 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔