شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سےرہا ہوتے ہی پھر گرفتار

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان  آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  کو اڈیالہ جیل سےرہا  ہوتے ہی پھر گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سےرہا ئی مل گئی،جیل کے باہر سے پنجاب پولیس نے دوبارہ شاہ محمود قریشی کو تحویل میں لے لیا، پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی   کی ضمانت منظور کی تھی

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top