ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کے دوران قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو تماشائیوں کی جانب سے گالی گلوچ کی گئی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کردیا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز تماشائی کو میدان سے باہر لے گئے۔
گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی سیریز میں واپسی ہوئی۔
گرین جرسیز نے 194 رنز کا ہدف 17 اوورز میں پورا کر لیا، فخر زمان نے چھ چھکوں اور چھ گیندوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 75 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
خیال رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔