شامی نے ہولناک سڑک حادثے میں زخمی شخص کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ریاست اتراکھنڈ کے علاقے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بچایا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

شامی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سڑک حادثے کا شکار شخص کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی گاڑی سڑک سے نیچے کھائی کی طرف گر گئی تھی۔

بھارتی کرکٹر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘یہ شخص  بہت خوش قسمت ہے، خدا نے اسے دوسری زندگی دی، اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے میری گاڑی کے بالکل سامنے گری، ہم نے اسے بہت محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکالا’۔

سوشل میڈیا پر شامی کی ویڈیو وائرل ہوئے تو صارفین نے انہیں کافی سراہا اور مذکورہ شخص کی مدد کرنے پر داد دی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ختم ہوئے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی ایونٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر قرار پائے تھے۔

انہوں نے صرف سات میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں، شامی کو ورلڈکپ میں شروعات کے میچز نہیں کھلائے گئے تھے اور ہاردک پانڈیا کے انجرڈ ہونے کے باعث محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top