سیہون: مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

سیکھون میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس آئل ٹینکر اور پک اپ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیورز کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مسافر بس الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو منجکھنڈ، جامشورو اور سیکھون کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top