سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری

وزارت ہوا بازی کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تقسیم کے معاملے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے  ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کو 2 حصوں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت ہوابازی سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دوالگ الگ محکمے بن گئے ہیں، دونوں محکموں کے سربراہ بھی الگ الگ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے تمام کمرشل ائیرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ائیرٹرانسپورٹ اور ریگولیٹری کے شعبے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزارت ہوا بازی کے مطابق دونوں محکموں کو ملازمین کی تعداداور  اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top