پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔
47 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اسرائیل کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں جن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شامل ہیں جو آئے دن ایکس پر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔
اب اداکارہ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں سمیت غیر مسلموں کو بھی متوجہ کیا۔
اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا ‘میری مسلمانوں اور غیر مسلم سے گزارش ہے کہ آپ قرآن پاک کی سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں’۔
اداکارہ نے اردو نہ سمجھنے والوں کے لیے اس ترجمے کو انگریزی میں پڑھنے کی درخواست کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘دُنیا میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے، اللہ نے مسلمانوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ میں پہلے ہی بتا دیا تھا’۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں نے سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھا ہے اور میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں’۔
میں نے سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھا ہے اور میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں