سندھ: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز قائم

کراچی: عام انتخابات کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے ٹریبونلز قائم کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں جن میں جسٹس ارشد حسین،  جسٹس عدنان کریم، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآبادکی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

اس کے علاوہ سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جب کہ جسٹس سلیم جیسرلاڑکانہ میں ریٹرننگ افسران کےفیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

لیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے ججز نامزد کرنے کے لیے خط لکھا تھا یہ اپیلٹ ٹریبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top