سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، بجلی کی فراہمی معطل

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش سے سکھر، خیرپور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی شہروں کے مکین بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کئی درخت گر گئے۔

اسی دوران صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، چمن، مستونگ، پنچگور اور نوشکی میں بارش ہوئی اور نوکنڈی، مکھ اور دالبندین جیسے علاقے ریت کے طوفان کی زد میں آگئے۔

محکمہ موسمیات کے جنرل اعلامیہ کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top