نیو یارک (آئی این پی ) سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی ہے، قرارداد میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائیدار حالات کے قیام کی بھی بات کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی قرار دے دی اور کہا ہے کہ ایک قرارداد غزہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی۔