
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ذہنی ڈپریشن بے حد محسوس کیا جا رہا ہے ان حالات میں صدقہ دینا بہترین رہے گا اور جو لوگ غصہ کم کریں گے وہ بیماری سے بھی بچ جائیں گے ورنہ صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ کو اپنے کسی معاملے میں خاص بہتری ملنے کا امکان ہے البتہ آپ کو دوسروں کے رویئے کی وجہ سے دکھ بھی مل سکتا ہے۔ اس لئے خاموشی سے صرف اپنا روز گار دیکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب پرانی غلطیاں اور باتیں بھول کر آگے بڑھنا ہوگا اگر دل میں باتیں رکھیں گے تو اس سے حالات کشیدہ ہی رہیں گے اور ویسے بھی اب حاصل کچھ نہیں ہونے والا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
موجودہ وہ جگہ اب تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے یہ موقع شاہد برسوں بعد آیا ہے اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز مت جانیں دیں اور آج روز گار میں بہتری کی خبر بھی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال اب برسوں کے بعد تبدیل ہونے جا رہی ہے اس کو اپنے حق میں آپ نے خود کرنا ہے۔ ماضی کی غلطیاں بھول کر آگے بڑھنا ہے اور قریبی لوگوں سے بھی دور رہنا ضروری ہوگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صبح اگر صدقہ دے دیں گے تو سارا دن ہر طرح کی پریشانی سے بچ کر رہیں گے اور آپ کو جو لوگ نقصان دینا چاہتے ہیں وہ بھی آپ سے دور ہی رہیں گے اپنے معاملات بھی ٹھیک کریں۔