آئیووا: ایک امریکی سبزی کے شوقین نے 8.33 پاؤنڈ وزنی بینگن اُگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ڈیوس کاؤنٹی، آئیووا کے ڈیو بینیٹ نے بینگنوں کا معائنہ آئیووا ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اینڈ لینڈ مینجمنٹ کے بیورو آف ویٹ اینڈ میژرز کے انسپکٹر ایون ہینکنز نے کیا۔
ہینکنز نے تصدیق کی کہ 8.33 پاؤنڈ وزنی بینگن دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا بینگن ہے۔
ڈیو بینیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ’’میں اب تقریباً پانچ سال سے بینگن اگا رہا ہوں۔ دو سال پہلے میں نے بینگن اگائے جن کا وزن 5.6 پاؤنڈ تھا، جو کہ ایک سرکاری ریکارڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کے ریکارڈ کی درخواست قبول کر لی گئی ہے۔ اس سے قبل 7.21 پاؤنڈ کا ریکارڈ انگلینڈ میں 2022 میں قائم کیا گیا تھا۔